سٹی42: لاہور ویئرز ماسک مہم کے تحت شہر میں فلیگ مارچ کا تیسرا روز ، سی سی پی او آفس سے کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی قیادت میں فلیگ مارچ کنال، مغل پورہ ، تاج باغ سے ہوتا ہوا لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئےلاہور ویئرز ماسک مہم،انتظامیہ اور پولیس ہم قدم،لاہور ویئرز ماسک مہم کے تحت شہریوں کو ماسک آگاہی کیلئے فلیگ مارچ کے تیسر روز بھی سی سی پی او آفس سے کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی قیادت میں فلیگ مارچ تاج باغ اور مغلپورہ سے ہوتا ہوا لبرٹی مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوا،
فلیگ مارچ میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او منتظر مہدی بھی شریک ہوئے، افسران نے مارکیٹوں کا پیدل دورہ بھی کیا، شہریوں کو آگاہی دی اور مفت ماسک بھی تقسیم کیے گئے، کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ معمولی غفلت کووڈ کی چوتھی لہر کو جنم لے سکتی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا،فلیگ مارچ لاہور ویئرز ماسک پروگرام کا اہم ترین حصہ ہے، مہم کی کامیابی پر نجی انٹرنیشنل برینڈ نے تین کروڑ ماسک عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، تمام لاہوریوں کو گھروں تک ماسک پہنچائے جائیں گے،
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کووڈ کی چوتھی لہر کی روک تھام کیلئے پیش بندی ضروری ہے، پولیس کے 75 فیصد عملے کی ویکسینیشن کی جا چکی ہےمگر ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔