پہلی تا چھٹی جماعت کا امتحانی طریقہ کار تبدیل

پہلی تا چھٹی جماعت کا امتحانی طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپہلی تاچھٹی جماعت کےطلباکامعروضی امتحان لینےکافیصلہ, پیف تمام پارٹنرسکولوں کو سوالات کا ڈیٹا بینک فراہم کرے گا
 تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپہلی تاچھٹی جماعت کےطلباکامعروضی امتحان لینےکافیصلہ, تمام پارٹنرسکولوں کو سوالات کا ڈیٹا بینک فراہم کرے گا،سکولوں کے اساتذہ ڈیٹا بینک سے معروضی سوالات بنانے کے پاپند ہوں گے ،طلبہ سے  اردو، انگریزی،ریاضی، اسلامیات اور سائنس مضامین کے پرچے  لیے  جائیں گے ،  پیف کے تحت امتحانات میں 12 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ نے میڑک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے،میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 29 جولائی سے ہوگا،میٹرک کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے،لاہور بورڈ کے تحت دسویں کے امتحان کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،دو شفٹوں میں ہونے والے ان امتحانات کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ طلباء کی رول نمبر سلپس آئندہ ہفتے سے جاری ہوں گے۔