ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی نے تباہی مچادی۔۔۔

 کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی نے تباہی مچادی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ کےعلاقے میں کپڑے کی سفائرفیکٹری میں شارٹ سرکٹ کےباعث آگ لگ گئی جس سےلاکھوں روپےمالیت کاسامان خاکستر ہوگیا،ریسکیونےموقع پر پہنچ کرآگ بجھائی۔
 تفصیلات کے مطابق  سفائر فیکٹری میں  لگی آگ پر ڈیڑھ گھنٹہ کے آپریشن کے بعد قابو پا لیا ، آپریشن میں ریسکیو کی پانچ گاڑیاں اور پندرہ ریسکیور نےحصہ لیا ۔ریسکیوحکام کی  ابتدائی تحقیقات کے مطابق سفائر فیکٹری میں کپڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگی۔ فیکٹری میں  آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا مگر گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔