ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر دھر لیا

 پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر دھر لیا
کیپشن: Fake Officer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سگیاں چیک پوسٹ پر حساس ادارے کا جعلی افسر پکڑا گیا،ملزم گاڑی پر گرین نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا۔

حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر گھومنے والاملزم سگیاں چیک پوسٹ سے گرفتارکر لیا گیا،موبائل سکواڈ نے سگیاں ای پولیس پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشکوک جانتے ہوئے ملزم سے تفتیش کی جس پر ملزم نے خود کو حساس ادارے کا افسر بتلایا۔

دوران تفتیش ملزم پولیس کو چکمہ نا دے سکا, ملزم بلال حسن شیخوپورہ  کا رہائشی نکلا جسے موبائل سکواڈ نے حراست میں لے کر چوکی سگیاں پولیس کے حوالے کر دیا،ایس پی موبائل عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer