ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ندا یاسر بشریٰ انصاری کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں

Bushra
کیپشن: Bushra
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بھی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ڈانس ویڈیو پر حمایت کردی۔

ندا یاسر نے یاسر نواز اور بشریٰ انصاری کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے پیار ہے، آپ اپنی زندگی انجوائے کریں کیونکہ آپ اس کی حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کو سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر ساتھی اداکارائوں نے ان کی حمایت کی۔

بشریٰ انصاری کو بہن سنبل شاہد کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ہی ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر انہوں نے تفصیلی جواب دیا ہے,اداکارہ نے وضاحت دی تھی کہ وہ گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم میں مبتلا ہیں اور شاید یہ غم ان کی آخری سانسوں تک ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فیملی کی ڈھولکی میں مجھ سے میرے دوستوں نے اصرار کیا کہ میں اب اس دکھ اور غم سے نکلوں، سلطانہ صدیقی میری رہنما اور ماں کا درجہ رکھتی ہیں لہذا ان کی خوشی میں شامل ہونے کیلئے اور ڈھولکی میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے 2 منٹ اذان سمیع کیساتھ ڈانس کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر لوگوں نے جو تنازع کھڑا کیا ہے اس نے مجھے شدید رنجیدہ کردیا ہے، ہمارے معاشرے میں ایسا کیوں سوچا جاتا ہے کہ ایک خاتون 50 برس کی ہوگئی ہے تو وہ اپنے دل کی نہیں سن سکتی، جو اس کا دل چاہتا ہے وہ نہیں کرسکتی

Sughra Afzal

Content Writer