ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی  

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران امین)برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر  مرغی گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  گزشتہ  روز  برائلر مرغی گوشت کے گوشت کی قیمت میں18روپے فی کلو کمی کی  گئی  تھی آج مرغی کا گوشت مزید 13 روپےسستا ہو گیا  جس کے بعد برائلر گوشت 260روپے فی کلو ہو گیا ۔ دو روز میں  برائلرگوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 31 روپے فی کلو کمی ہوئی۔ 
 تھوک ریٹ میں بھی زندہ برائلر مرغی بھی 9 روپے سستی ہوگئی،تھوک میں برائلر مرغی زندہ 171 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی،زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں بھی کمی ہوگئی زندہ برائلر مرغی پرچون میں 179 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید   کم ہو۔  شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت دیگر اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔