ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈنگ پلان کی منظوری آسان بنانے کا فیصلہ

بلڈنگ پلان کی منظوری آسان بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن و کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ہونے والے پلاننگ ونگ کے اجلاس میں  بلڈنگ پلان کی منظوری کو آسان بنانے، ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کے کنٹرولڈ ایریاز کا تنازع باہمی اشتراک سے حل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی ایل محمود مسعود تمنا اور ایم او پلاننگ میٹروپولیٹن کارپوریشن رانا نوید اختر نے بلڈنگ بائی لاز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ مرلہ تک کا بلڈنگ پلان زونل پلاننگ آفیسر منظور کرسکتا ہے، دس مرلہ سے ایک کنال تک کے گھر کے بلڈنگ پلان کی منظوری ایم او پی دے سکتا ہے، ایک کنال سے زائد رہائشی و انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن دے سکتا ہے۔

 شہر کی 20 مرکزی شاہراہوں کے کمرشل، رہائشی و انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بلڈنگ پلان کی مد میں 6 کروڑ 15 لاکھ ریونیو اکٹھا ہوا، بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے مطلوبہ کوائف اور ماسٹر پلان اور سیکشن 18 کے مطابق نوٹیفائے اور ڈی نوٹیفائی ایریاز کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل محمود مسعود تمنا ،پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان ،ایم او پی رانا نوید اختر، زونل آفیسرز پلاننگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer