ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی چوری روکنے کیلئے واٹر میٹر لگانے کا فیصلہ

 پانی چوری روکنے کیلئے واٹر میٹر لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی زیر صدارت واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا، رجسٹرار کوآپریٹو کو مساجد کیساتھ واٹر ٹینک نہ بنانے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

واسا ہیڈ آفس میں واٹر کمیشن کے ہونیوالے اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو، پی ایچ اے، ڈی ایچ اے، اوقاف اور ماحولیات سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی، چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے پارکوں کے ساتھ ملحقہ مساجد کے ساتھ واٹر ٹینک نہ بنانے پر پی ایچ اے کی سرزنش کی،انہوں نے محکمہ کوآپریٹو کو ہدایت دی کہ جو سوسائٹی مساجد کے ساتھ ٹینک نہیں بنا رہی ان کے دفاتر کو ہفتے بعد سیل کر دیا جائے۔

ایم ڈی واسا نے واٹر میٹرنگ کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی موڈ کے تحت 7 لاکھ واٹر میٹر خرید کر لگائے جائیں گے، جس سے پانی چوری روکنے میں مدد ملے گی، چیئرمین واٹر کمیشن نے فیکٹریوں اور سوسائٹیز سے ایکوفائر چارجز لینے کا حکم بھی دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer