ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمن شہریت کے خواہشمند پاکستانیوں کو اب پاکستانی شہریت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ؛ اہم خبر آگئی

جرمن شہریت کے خواہشمند پاکستانیوں کو اب پاکستانی شہریت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ؛ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تمام رسمی و دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی، معاہدے کے بعد جرمنی بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا جن کے ساتھ پاکستان کے دوہری شہریت کے انتظامات موجود ہیں۔اب جرمن شہریت کے خواہشمند جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی پاکستانی شہریت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

جرمنی میں مقیم وہ پاکستانی جنہوں نے جرمن شہریت کے حصول کے لئے پاکستانی شہریت ترک کی اب جلد اپنی پاکستانی شہریت واپس حاصل کر سکیں گے۔جلد پاکستانی نژاد جرمن باشندوں کے ترک شدہ پاکستانی شہریت کے واپس حصول کے حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔