ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر لاہور کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ

بسنت پر لاہور کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کے انعقاد کا ابتدائی تخمینہ 1 ارب روپے لگایا گیا۔

بسنت کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ کیا گیا, شہر بھر میں سجاوٹ، روشنیوں اور انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو بسنت کے دوران فری ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔ 

بسنت تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان پر کام شروع کر دیا گیا۔ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بسنت سرویلنس جاری ہے۔ 

اسپانسرز، ٹریڈرز اور بائیرز کے لیے رجسٹریشن فیس 1 ہزار تا 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔آن لائن بسنت پورٹل پر 400 سے زائد پتنگ سازوں نے رجسٹریشن کروا لی۔ 

پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت چرخی اور تیز مانجھا مکمل ممنوع ہیں۔ بسنت میں صرف منظور شدہ مواد استعمال کرنے کی اجازت ہے۔