سٹی42: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونا 12 ڈالر کی کمی کے بعد 4444 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 173 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8361 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 28 روپے کمی سے 4 لاکھ 173 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 942 روپے کم ہو کر 365,896 روپے ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں اس دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط کے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8361 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7168 روپے پر برقرار ہے۔