ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش ؛اپوزیشن نے مذاکرت کیلئے رابطہ نہیں کیا

سپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش ؛اپوزیشن نے مذاکرت کیلئے رابطہ نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن نے رابطہ نہیں کیا۔
پارلیمانی ذرائع سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی تھی اور حکومتی وفد سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر مذاکرات کےلیے تیارہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیاہے،اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ،تاہم مذاکرات تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی ہونگے اورغیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں ہوگی ۔

ذرائع سپیکر آفس کے مطابق ابھی تک مذاکرات کےلیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابط نہیں کیا،سپیکر ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے۔
تحریک انصاف نے سپیکر سےآخری ملاقات محمودخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کےلیے کی تھی ۔