ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیتوں سے صوبے کی تقدیر بدل دیں گی:مریم نواز

پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیتوں سے صوبے کی تقدیر بدل دیں گی:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیتوں سے صوبے کی تقدیر بدل دیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں اور میدان میں اپنا منفرد مقام پیدا کریں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور صوبے میں 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز عوام کی بہترین خدمت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور جب پنجاب کی بیٹیاں میدان میں نکلیں گی تو بیماریاں بھاگ جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنڈال میں بیٹھی خواتین میرے خواب کی تعبیر ہیں، آپ کا یونیفارم انہوں نے خود ڈیزائن کیا ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے 3 کروڑ لوگوں کا علاج ہو رہا ہے۔ ہر کمیونٹی ہیلتھ ورکر کی تنخواہ 50 ہزار روپے ہے اور اچھا کام کرنے پر تنخواہ میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیبلٹس کے ذریعے پورے پنجاب کا ہیلتھ ریکارڈ دستیاب ہوگا، جس سے بیماریوں کا فوری پتہ لگایا جا سکے گا اور علاج شروع کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں انہوں نے "پنجاب کی ہر بیٹی زندہ باد" کا نعرہ بھی لگوایا۔