ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا  

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔

 یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔

  فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات کی وارننگ جاری کی ہے۔

 فیووولکس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت بتدریج کم ہوتی گئی۔ ان آفٹر شاکس کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔

 تاحال کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یو ایس جی ایس کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔