ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کیس، پی ٹی آئی کا توہین عدالت کے خلاف اہم فیصلہ

 توہین عدالت کیس، پی ٹی آئی کا توہین عدالت کے خلاف اہم فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

پی ٹی آئی نے31 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔تحریک انصاف نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی تھی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باعث توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی تھی۔ واضح رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer