ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے دودھ بنانے والی بڑی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو اغواء کر لیا، مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 6 جنوری کی شام ساڑھے 5 بجے گارڈن ٹاؤن سے دودھ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فرحان کو اغوا کیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
تھانہ گارڈن ٹاؤن اور سی آئی اے پولیس نے مغوی کی تلاش کیلئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں، پولیس ٹیموں نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنا شروع کر دی ہے جبکہ جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ دودھ ساز کمپنی پنجاب کی ایک اہم شخصیت کی ملکیت ہے۔