وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیاتو؟گورنرپنجاب کابڑابیان آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیاتو؟گورنرپنجاب کابڑابیان آگیا
کیپشن: governor punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کیلئے ہماری پٹیشن تیار ہے۔

میڈیا نمائندے سےگفتگوکرتےہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک کی سمری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملے کو التوا میں ڈالا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی آڈیوز پر کچھ نہیں کہنا چاہتے مگر انہیں ان پر افسوس ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہٰی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔