ڈپٹی کمشنر ایف بی آر پر قاتلانہ حملہ کا شوٹرز،سہولت کارگرفتار؛ سنسنی خیز انکشاف

 Shooter and facilitater arrested involve in firing
کیپشن: Shooter & facilitater arrested
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار کوگرفتارکرلیا گیا۔شوٹرز اورسہولتکارکو سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مدد سے گرفتار کیا گیاہےجبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 لاہورپولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ اوران کے دوست پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز اور سہولت کار کو گرفتار کر لیاہے.شوٹرز اور سہولت کار کی شناخت سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی گئی۔شوٹرز اعجاز اور موسیٰ مسیح اور ان کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش جاری ہے۔

واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔سلمان بٹ بےنامی اکاونٹس کی تحقیقات کررہے تھے جس دوران ایک بڑی فرم کے اکاونٹس کے حوالے سے پیشرفت ہوئی تھی اورمتعلقہ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے عثمان جاویدکو ڈپٹی کمشنرکوخاموش کرانے کا ٹارگٹ دیا تھا جس نے شوٹر ہائرکرکے ڈپٹی کمشنر اور اسکے ساتھی پرفائرنگ کروائی تھی۔

آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک مارکیٹ کے قریب پیش آیا تھا جہاں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان علی اپنے ساتھی علی سولنگی کے ہمراہ ذاتی کار میں جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کے پچھلے دروازے پر تین گولیاں لگیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer