(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہترین ٹی وی ڈراموں میں مقابلے کا رجحان پایا جارہا ہے اور ڈائریکٹر، پروڈیوسرز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ میگا بجٹ کے ساتھ ناظرین کے لئے ایک یادگار ڈرامہ بنایا جائے، آج کل عوام میں مقبول ہونے والے ڈرامہ' پری زاد' کاچرچہ خوب ہورہا ہے، اس ڈرامے میں 'پری زاد' کو ملنے والے عالیشان گھر،قیمتی گاڑیوں کا مالک سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹی وی 'پری زاد' میں مرکزی کردار' معروف احمد علی بٹ نے اداکیا جس کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ اس ڈرامے کو بھی خاصی پذیرائی مل رہے، ڈرامے میں سیٹھ بہروز'نعمان اعجاز' کا کردار بھی اہم دکھایا گیا، 'پری زاد' کو سیٹھ کی موت کے بعد ملنے والا گھر کس کا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی قیمتی گاڑیاں کس کی ملکیت ہیں؟ تمام حقائق سامنے آگئے۔
عثمان طفر چیمہ جو کہ اس لگژری گھر اور گاڑیوں کے مالک اسلام آباد گلبرگ گرین میں رہائش پزید ہیں،عثمان طفر چیمہ نے نجی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ گھر 2018 میں بنایا تھا یہ سارا ایریا نیا تعمیرہوا ہے، ڈرامے کے بعد یہاں مزید رونق ہوچکی ہے، اتوار کو لوگ درخواست کرتے ہیں کہ ہم نے 'پری زاد' کا گھر دیکھنا ہے۔
عثمان طفر چیمہ نے بتایا کہ یہ گھر 10 کنال پر محیط ہے اس کو فروخت کے لئے رکھاہے اور 60 کروڑ قیمت لگائی ہوئی ہے، اس میں 14 کمرے ہیں اور ڈرامے کے بعد اس کو فروخت کے لئے لگایا گیا ہے،ایک گاڑی بھی سیل کرنی ہے جو اسی ڈرامے میں'پری زاد' کے گارڈز کے زیر استعمال تھی، عثمان طفر چیمہ کا کہناتھا کہ8 دن کے لئے گھر کو شوٹنگ کے لئے لیا گیا مگر ابھی مزید 1 دن کا شوٹ باقی ہے۔
اپنی قیمتی گاڑیوں کے بارے بات کرتے کہا کہ ریج اوور،لینڈ کروزر،حمر اور لگسز ادھر ہی استعمال کی گئی، ان میں سے ایک گاڑی حمر میں فروخت کررہا ہوں،اور میری والدہ مجھے سے بار بار کہتی کہ اتنے لوگ ہیں ان کو کھانا بھی کھایا تو اس 'پری زاد' ڈرامے کی ٹیم کا کہناتھا کہ اس کے لئے شکریہ، ہم 60،50 لوگ ہیں آپ سے سارا انتظام نہیں ہوگا جس پر مجھے شرمندگی ہوئی۔
مزید بات کرتے عثمان طفر چیمہ نے کہا کہ 11 ویں قسط پر میرا گھر دکھایا گیا تو لوگوں نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آپ کا گھر ڈرامے میں دکھایا جارہا ہے اس وقت میں کینڈا تھا اور اس کے بعد سے میں نے ڈرامہ دیکھنا شروع کیا، انڈین سٹار کترینہ کیف بھی اس کو دیکھتی ہے۔
ڈرامے کے بارے بات کرتے عثمان طفر چیمہ کا کہناتھا کہ جب ڈرامہ آیاتو پریشان ہوگیا تھا کہ کیونکہ اداکار نعمان اعجاز کا کردار ایک گینگسڑ دکھایا گیا، ٹیم سے گلہ کیا تو ان کا کہناتھا کہ یہ گھر 'پری زاد' کو ملے گا جو کہ ایک نیک کردار ہے۔
واضح رہے کہ ’پری زاد’ ڈرامہ معروف رائٹر ہاشم ندیم کے اسی نام سے لکھے گئے ناول پر مبنی ہے۔ہاشم ندیم کا یہ ناول اقساط کی صورت میں شائع ہوا تھا جسے بعد ازاں کتاب کی شکل بھی دی گئی۔
اس کی کہانی معاشرے میں اپنی رنگت کی نظر انداز کیے جانے والے انسان کی جدوجہد پر مبنی ہے جو خود کو ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کو ان دنوں اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔