بزدار حکومت کا ایک اور منصوبہ مکمل

CM Usman Buzdar inauguration
کیپشن: CM Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹریننگ لیب کے منصوبے پر ایک ارب 93 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ کیسز کی جدید انداز میں تحقیقات میں معاونت اور شفافیت کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی اور جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ لیب بنانے کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے جبکہ ٹریننگ لیب میں 16 جدید ترین فرانزک لیبارٹریز بنائی گئی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزراء راجہ بشارت، چودھری ظہیر الدین، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ا طلاعات، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدید ٹریننگ لیب میں فرانزک سائنس کے 14 شعبوں سے متعلق جدید ترین خطوط پر تربیت دی جائے گی۔ فرانزک، سائنسدان، پولیس، پراسیکیوٹرز، عدلیہ، میڈیکولیگل اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے افسران تربیت حاصل کر سکیں گے۔