مہران یونیورسٹی نے میدان مار لیا

 مہران یونیورسٹی نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہران یونیورسٹی کو 0-6 سے شکست دے دی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے نوجوان فٹ بالرز نے ٹورنامنٹ میں سہولیات کو بہترین قرار دیتے ہوئے ایونٹ کو ملکی فٹبال کے لئے اہم قرار دیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام جاری انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے اہم میچ میں بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ نے مہران یونیورسٹی جامشورو کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 سے شکست دے دی۔

ہاف ٹائم پر بیوٹم یونیورسٹی کو 0-5 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں جامشورو یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور بیوٹم یونیورسٹی کی ٹیم دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرسکی۔

فاتح ٹیم کے استقلال، عابد آغا اور میر وارث نے دو دو گول اسکور کیے۔ بلوچستان اور سندھ سے آنے والے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ کو فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم قرار دے دیا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایونٹ کا فائنل 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔