سٹی42: حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے
تفصیلات کے مطابق حامد محمود ملہی کی خدمات مزید تقرر ی کے لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے حوالے کی گئی ہے۔ رضوانہ نوید کو بطور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، حافظ احمد طارق کو ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ عابد حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے، پی سی ایس افسر ناہید گل بلوچ کی چھ روزہ دبئی جانے کی رخصت منطور کی گئی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ نبیلہ جاوید کی 30 روزہ عمرہ رخصت منطور کی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد شاہد سلیم کی 80 روزہ رخصت منظور کی گئی ہے۔
غلام حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈی جی خان کا اضافہ چارج دیا گیا ہے، سید اسد رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹڑی محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔