ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کا ویژن ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی، وحید گل

وزیراعلی پنجاب کا ویژن ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی، وحید گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکرارشد: ایم پی اے وحید گل نے داروغہ والا راجباہ روڈ پر نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا افتتاح کردیا، وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے وحید گل نے داروغہ والا راجباہ روڈ پر نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ حلقہ میں سڑکیں بنوا ئی جا رہی ہیں اور صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ بھی لگوائے جا رہے ہیں۔

 اس موقع پر صدر پی پی 145 رانا عمر حیات، کوارڈینیٹر راحیل گجر،جنرل کونسلر کاشف خان، سلیم ساہی، ناصر اقبال، میاں شاہد، میاں افتخار سمیت علاقہ مکینوں اورحلقہ کے لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔