سٹی 42: شہر لاہور میں پتنگ بازی اور پتنگ لوٹنے کے دوران 5افراد زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق سندر، اسلام نگر میں پتنگ لوٹنے والا شخص گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔26 سالہ قاسم علی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا
سبزہ زار، ایم بلاک کا رہائشی بچہ پتنگ بازی کے دوران گھر کی دوسری منزل سے گر گیا،13 سالہ علی عبداللہ طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت تسلی بخش ہے۔
ستوکتلہ، واپڈا ٹاؤن میں پتنگ بازی کے دوران بچہ سیڑھیوں سے گر گیا ۔حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ ریحان زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
باگڑیاں میں پتنگ بازی کے دوران شہری گھر کی چھت سے گر گیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ عبد الباسط زخمی، جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہنجروال، منصورہ بازار میں پتنگ بازی کرتے ہوئے ایک شخص گھر کی چھت سے گر گیا، 30 سالہ سمیع سعید طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت تسلی بخش ہے