سٹی42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جسٹس (ر) مہتا کوہلی کی بطور چیئر مین پبلک سروس کمیشن تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو جسٹس (ر) مہتا کوہلی کے کردار اور ایمانداری پر انگلی اٹھا سکے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے،پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو جسٹس (ر) مہتا کوہلی کے کردار اور ایمانداری پر انگلی اٹھا سکے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم صرف دعویٰ نہیں کر رہے بلکہ گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔