ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ۔۔کتنے بالرز نے ہیٹ ٹرکس کی۔؟

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ۔۔کتنے بالرز نے ہیٹ ٹرکس کی۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کا سب سے بڑا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ کرکٹ کے  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو بالرز کیلئے سب سے مشکل تصور کیا جاتا ہے لیکن وہ  مشکل میں بھی کمال کر جاتے  ہیں۔گزشتہ ورلڈ کپ میچز میں بہت سے بالرز نے ہیٹ ٹرک مکمل کی، اور کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 8 بالرز نے 9 ہیٹ ٹرکس کی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ  T20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والوں کی فہرست میں سب سے پہلے آسٹریلیا کے بریٹ لی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے گیندباز بنے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا تھا۔بریٹ لی کے 14 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک آئی تھی ۔ یہ ہیٹ ٹرک آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے لی تھی ۔ کرٹس کیمفر نے یہ کارنامہ 2021 کے ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے خلاف انجام دیا تھا۔ کرٹس کیمفر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے گیندباز  بن گئے۔
 سال  2021 کے ورلڈ کپ میں ہی سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے بھی کمال کیا تھا ۔ کرٹس کیمفر کے بعد ہسرنگا نے بھی ہیٹ ٹرک کر کے سنسنی پیدا کردی ۔ انہوں نے یہ ہیٹ ٹرک جنوبی افریقہ کے خلاف لی تھی ۔جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اپنی خطرناک گیند بازی  سے ہیٹ ٹرک لے کر سنسنی پیدا کر دی۔ کاگیسو ربادا نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی یہ  چوتھی ہیٹ ٹرک تھی۔

یو اے ای کے کارتک میپن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پانچویں بولر بن گئے۔ میپن نے یہ کارنامہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں انجام دیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ اسی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے جوش لٹل نے اپنی باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجام دیا تھا۔

جوش لٹل کے بعد آسٹریلیا کے خطرناک  فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 میں لگاتار دو ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کی۔ کمنز نے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک بنگلہ دیش کے خلاف اور پھر اگلے ہی میچ میں افغانستان کے خلاف دوسری ہیٹ ٹرک کی۔ کمنز دنیا کے واحد گیند باز  ہیں جنہوں نے بیک ٹو بیک دو ہیٹ ٹرک لی ہیں ۔اسی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کرس جارڈن نے بھی   ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ انہوں نے یہ ہیٹ ٹرک امریکہ کے خلاف میچ میں لی  تھی۔ جارڈن T20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے آٹھویں گیندباز  بن گئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کل 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4  گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لیگ مرحلے میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ میں پہنچیں گی جس کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہوں گے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے مچیوں میں کن گیند بازوں نے اب تک ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کی ہے۔