ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کی چوری کی سب سے بڑی واردات 

 رواں سال کی چوری کی سب سے بڑی واردات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گوجرانوالہ میں رواں سال کی کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی سب سے بڑی واردات  ہوئی ۔

پولیس  کے مطابق چندا قلعہ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں تاجر کے گھر چوری کی واردات  ہوئی ۔ نا معلوم چور گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے،چور گھر سے 2 کڑور 40 لاکھ روپے نقدی،118 تولے طلائی زیورات لے گئے۔چوروں کی گھر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔فوٹیج میں ملزمان کو سامان لیکر باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایمن آباد پولیس نے بڑی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا،مدعی نے ایف آئی آرمیں موقف دیا کہ ہم اپنی بھتیجی کی شادی پر گئے ہوئے تھے کہ چوروں نے میرے گھر کا صفایا کر دیا۔