سٹی 42: بسنت پرشہریوں کامیٹرواورنج لائن ٹرین پرریکارڈ سفر کیا ۔
عوام نے ٹرانسپورٹیشن کا میگا انفراسٹرکچر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا خوب استعمال کیا۔اورنج لائن پر مفت سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار ریکارڈ کی گئی۔عام دنوں میں اورنج لائن پر روزانہ اوسطا 2لاکھ 30 ہزار سے 40 ہزار تک شہری سفر کرتے ہیں۔مفت سفر نے لاہوریوں کا مزہ دوبالا کردیا، ایک ہی روز میں50 ہزار مسافروں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مرکزی سٹیشن انڈر گراؤنڈ انارکلی سٹیشن پر شہریوں کی بڑی تعداد دوسرے علاقوں سے پہنچ گئی۔آج اور کل اورنج لائن پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App