ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے بیوہ کفالت کارڈ شروع کرنے کی منظوری

محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے بیوہ کفالت کارڈ شروع کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ زکوٰۃ نے بیواؤں کی مالی معاونت کے لیے بیوہ کفالت کارڈ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کفالت کارڈ اسی ماہ جاری کر دیا جائے گا، جس کے تحت مستحق بیواؤں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیوہ کفالت کارڈ کے ذریعے مستحق بیوہ کو ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر بیوہ کے ساتھ ایک بچہ ہوگا تو 25 ہزار روپے اضافی جبکہ دو بچوں کی صورت میں 50 ہزار روپے اضافی امداد دی جائے گی۔

محکمہ زکوٰۃ کے مطابق اس فلاحی منصوبے کے لیے 4 ارب روپے کی رقم منظور کر لی گئی ہے، جس کا مقصد بیواؤں اور ان کے بچوں کو معاشی سہارا فراہم کرنا ہے۔