ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بل بھجوانے اور درستگی نہ کرنے کا معاملہ,لیسکو چیف سے جواب طلب

بجلی بل بھجوانے اور درستگی نہ کرنے کا معاملہ,لیسکو چیف سے جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں شہری کو پونے6 کروڑ کا بجلی بل بھجوانے اور درستگی نہ کرنے کا معاملہ,سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست 10 فروری کو سماعت کے لیے مقرر, عدالت نے لیسکو چیف سے اس حوالے سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کیس کی سماعت کریں گے۔ شہری لیاقت علی کے مطابق لیسکو کی جانب سے پانچ کروڑ 79 لاکھ 33 ہزار 969 روپے کا بجلی کا بل ارسال کیا گیا جو سراسر غلط اور غیر قانونی ہے۔ بل کی درستگی کے لیے لیسکو کے متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دی گئیں، تاہم کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے 8 دسمبر 2025 کو نیپرا کو حکم دیا تھا کہ درخواست گزار کو سن کر بل کی درستگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer