ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ اور ڈور کی قیمتوں سے متلعق اہم خبر آگئی

پتنگ اور ڈور کی قیمتوں سے متلعق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بسنت کے دوسرے روز بھی موچی گیٹ اور اندرونِ شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ اور ڈور کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش برقرار رہا۔ بڑی تعداد میں شہری بسنت منانے کے لیے بازاروں کا رخ کرتے دکھائی دیے۔

شہری آج بھی سستے داموں پتنگ اور ڈور کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے، تاہم مہنگائی کے باعث کئی خریدار مکمل سامان خریدنے کے بجائے صرف دھاگہ خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

شہریوں نے ڈور کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کا شوق اب مہنگا پڑنے لگا ہے۔ مارکیٹ میں آج بھی ڈور کی قیمت 34 ہزار سے 40 ہزار روپے فی پنا تک رہی، جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے بسنت منانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔