ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ بن گئے 

چیمپئنز ٹرافی ،
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل کی ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ بن  کر بازی لے گئے 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ پر  سابق کرکڑز اور تجزیہ کار تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلخصوص آل راونڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور وکٹ کیپر بیڑ عثمان خان کے سلیکشن پر سوال اٹھا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  پی ایس ایل نے ہمیشہ پاکستانی کرکٹ کے منظر نامے کو ابھارا اور نئے ستارے دیے ہیں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان نے جیتی تو تب پی ایس ایل  کو ہی وجہ کامیابی قرار دیا گیا تھا کیونکہ تب  اسلام آباد یونائیٹڈ سے شاداب خان  قومی اسکواڈ کا حصہ بنے تھے 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستانی اسکواڈ  کو دیکھیں تو  تو 15 رکنی ٹیم میں سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کا تعلق ملتان سلطانز سے ہے جن میں وکٹ کیپر بیڑ کپتان محمد رضوان، عثمان خان، کامران غلام، طیب طاہر اور فاسٹ بولر محمد حسنین شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان جن کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی 3 ہی کھلاڑی منتخب ہوئے، ان میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، سعود شکیل اور مسٹری اسپنر ابرار احمد شامل ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ 2025 کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑی آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور  پشاور زلمی کے بابر اعظم ایک ایک کھلاڑی ہیں جو  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں 

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو  نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔