سلطان باھو کے سجادہ نشین نے مریدوں کو  تیر والے امیدواروں کی نصرت کرنے کی ہدایت کر دی

Asif Ali Zardari, Sultan Bahoo Darbar, Sahabzada Mohammad Khalid Sultan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد، سابق صدر آصف علی زرداری سے جماعت الصالحین کے سربراہ اور سلطان العارفین سلطان الفقراءحضرت سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد  خالد سلطان نے ملاقات کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کل ہونے والے الیکشن اور سیاسی امور پر بات چیت ہوئی۔

صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد  امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ ان کے مریدین پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نصرت کریں گے۔  

صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے اپنے مریدوں اورسلطان العارفین سلطان الفقراءحضرت سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے دربار سے  وابستہ تمام احباب  کو پی پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔