کراچی: بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

کراچی: بیلٹ پیپرز کی گمشدگی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار: کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-238 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 کے پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپرز کی گمشدگی پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ NA-238  اور PS-102 کے پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپر کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف  سندھ کے الیکشن رابطہ سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، الیکشن رابطہ سیل پی ٹی آئی سندھ کے انچارج بیریسٹر علی طاہر نے معاملہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خظ لکھا، انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کر دیں۔

 واضح رہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر 269 غوثیہ ڈسپنسری پر عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کے لیے بیلٹ بکس موصول ہوئی تھیں، موصول وہنے والے سامان میں سے سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی جدھر سے تقریباً بیلٹ پیپرز کی 10 کتابیں غائب پائی گئیں۔