سٹی42: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پراسرار نوعیت کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا۔
گلشن اقبال میں ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہےکہ دھماکے میں جاں بحق نوجوان فاروق میرانی ہے جس کی عمر سولہ سے سترہ سال بتائی گئی ہے۔ فاروق میرانی سندھ پولیس کے سب انسپکٹر رحمان میرانی کا بیٹا ہے، فاروق میرانی بم ہاتھ میں لے کر گلی میں جارہا تھا جہاں بچوں کے شور مچانے پر اس نے بم کو چھپانے کی کوشش کی اور اسی دوران بم کی پن نکل گئی اور دھماکے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اظفر مہیسر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ فاروق میرانی کا باپ گلشن اقبال تھانے میں تعینات ہے کو کچھ عرصہ پہلے معطل بھی ہوا تھا، سب انسپکٹر رحمان میرانی حاجی لیموں گوٹھ کا ہی رہائشی ہے اور واقعے کے بعد گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔