سونے کی قیمت میں اضافہ

 سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: gold, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے  کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے 184756 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس ہے۔