پشاور دھماکہ، حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور دھماکے کے حملہ آور کی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور 11 بج کر 49 منٹ پر جی روڈ داخل ہوتا ہے، حملہ آور کو تمام راستے موٹرسائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور  موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہواخیبر روڈ داخل ہوتا ہے،خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے با آسانی داخل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer