سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سپردخاک کردیا گیا

The funeral prayer of former President General (retd) Pervez Musharraf was performed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔ 

ذرائع جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق افراد کی بڑی تعداد نےشرکت کی، جن میں ملک بھر کے سیاسی اور سول ملٹری حکام شامل تھے۔  جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی نماز جنازہ میں سات سابق فور اسٹار جنرلز شریک ہوئے۔

@city42newsofficial #24news #city42 #pervaizmusharraf #fypシ #foryou ♬ original sound - CITY42

نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ  اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی  سمیت فوج کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد پرویزمشرف کی آرمی قبرستان میں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کی گئی,  فوجی سلامی بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف 5 فروری کو  دبئی میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer