لتا منگیشکر کی آخری رسومات، شاہ رخ خان پر بڑا الزام عائد

Shah Rukh Khan trending on twitter
کیپشن: Shah Rukh Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا گیا۔
 گذشتہ روز ہونے والی آخری رسومات میں بالی ووڈ کی دیگر بڑی شخصیات کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان اور ان کی منیجر پوجا ڈڈلانی  نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ رخ خان مسلمانوں کے انداز میں دعا مانگتے نظر آئے تو ان کی منیجر پوجا ڈڈلانی ہندوانہ انداز میں ہاتھ جوڑ کرلتا کے انتم سنسکارکے لئے پرارتھنا کی۔  تاہم بالی ووڈ  کنگ شاہ رخ خان نے گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت پر دعا کرکے پھونک ماری۔

انڈیا میں انتہا پسندہندؤں نے شاہ رخ خان پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام لگا دیا۔۔ اس الزام پر معتدل مزاج ہندؤں نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک اچھے عمل کو تنقید اور نفرت پھیلانے کا موجب قراردیا جارہا ہے۔