ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اور ادارے پُرعزم ہیں ۔