ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی؛ اویس لغاری

مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی؛ اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قومی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ریاستی اداروں کی واضح اور دوٹوک پوزیشن لائقِ تحسین ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، حقیقت سامنے آ چکی ہے۔اداروں کے خلاف بیانیہ تراشنا قومی مفاد کے منافی ہے۔آزادیِ اظہار ملک کی سلامتی سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے اہم سوالات پوری قوم کی آواز ہیں۔مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔وفاق اور خیبر پختونخوا میں کارکردگی سے متعلق سوالات کے جواب قوم جاننا چاہتی ہے۔دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والی افواج پر تنقید نامناسب ہے۔قوم کی سلامتی کسی فرد یا شخصیت سے زیادہ اہم ہے۔

اویس لغاری نے کہا 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان کی عسکری برتری نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔اس کامیابی پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔فتنہ اور انتشار کے خلاف واضح پالیسی قابلِ تحسین ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہو گا۔ہم مستقبل کے روشن اور مستحکم پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔