ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب اور سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب اور سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فیصل آباد اور راولپنڈی کے بعد پنجاب اور سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی اور نمائندوں نے پی ایم ڈی سی کیخلاف نیوز کانفرنس میں کہا، ’ احتجاج بس اتنا ہے کہ سٹوڈنٹس کا ٹیسٹ لیا جائے تاکہ وہ اپنا کیرئیر آگے بڑھا سکیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ایم ڈی سی کو کسی یونیورسٹی پر کوئی اعتراض ہے تو اس پر پابندی لگائی جائے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ کل سے راولپنڈی، فیصل آباد اور بعد میں پورا پنجاب بند کریں گے جبکہ کل سے سندھ میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور آؤٹ ڈور کی سروسز بند کرنے جا رہے ہیں۔