اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، ڈالر 284.14 روپے سے کم ہوکر 284.12 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے پر برقرار رہا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے، برطانوی پاونڈ 359 روپے پر برقرار رہا، جبکہ امارتی درہم 10 پیسے کم ہوکر 77.70 روپے، سعودی ریال 10 پیے کمی سے 75.70 روپے پر آگیا۔