اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی

fire brigade
کیپشن: fire brigade
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے۔رائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  بھی اتوار بازار پہنچ گئے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔