ڈاکٹریاسمین راشد نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Dr. Yasmin Rashid health minister punjab
کیپشن: Dr. Yasmin Rashid
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہوریوں کے لیے خوشخبری،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے محکمہ سپیشلایسڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کہ اجلاس میں اعلان کیا کہ یکم جنوری سے لاہور کے تمام خاندانوں میں نیا پاکستان صحت کارڈ تقسیم کردیا جائے گا

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نیاپاکستان صحت کارڈ کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،پروفیسرجاویدچوہدری،ماجدرفیق ودیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لاہور سمیت پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے لاہور اسکے بعد راولپنڈی کے تمام خاندانوں کونیاپاکستان صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔ عمران خان لاہور سمیت پنجاب کی تمام عوام کویکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت آغاز کریں گے.

 ڈاکٹریاسمین راشد نےمزید کہاکہ لاہور سمیت پنجاب میں نیاپاکستان صحت کارڈ کی لانچنگ تقریب کیلئے کمیونی کیشن کی مربوط حکمت عملی بنالی گئی ہے۔انشاء اللہ نیاپاکستان صحت کارڈ گیم چینجرثابت ہوگا۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام خاندانوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے اقدات حتمی مراحل میں ہیں،لاہور سمیت پنجاب کی عوام کو یونیو رسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ا م پینل کیاجارہاہے اور حکومت پاکستان اس منصوبہ پر330ارب روپے خرچ کررہی ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer