ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے اپنے ہی انسپکٹر سے سمگل شدہ گاڑی پکڑی گئی

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے اپنے ہی انسپکٹر سے سمگل شدہ گاڑی پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے اپنے ہی انسپکٹر سے سمگل شدہ انٹرکولر پجارو گاڑی پکڑی گئی،  کسٹمز انٹیلی جینس نے سمگل شدہ پجاروگاڑی تحویل میں لے کر چھان بین شروع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق   کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے اپنے ہی انسپکٹر سے سمگل شدہ انٹرکولر پجارو گاڑی پکڑی گئی،  کسٹمز انٹیلی جینس نے سمگل شدہ پجاروگاڑی تحویل میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے،   کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے انسپکٹر حمید بھٹی کا برادر نسبتی سمگل شدہ انٹرکولر پجارو چلا رہاہے۔

گاڑی ضبط شدہ تھی یا ذاتی حیثیت میں استعمال کی جارہی تھی,کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکی ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ انفورسمنٹ کے انسپکٹر حمید بھٹی نے کسٹمز انٹیلی جینس کو محکمہ کا لیٹر جمع کروادیا، ایم سی سی انفورسمنٹ کے افسران گاڑی کا ریکارڈ پیش کرنے سے گریزاں ہیں۔

گاڑی ایم سی سی انفورسمنٹ کے ویئرہاؤس سے نکال کر استعمال کی جارہی تھی یا سمگل شدہ چلائی جارہی تھی,معمہ حل نہ ہوا ایم سی سی انفورسمنٹ کے افسران واضع مؤقف دینے سے گریزاں ہیں، ملبہ ایک دوسرےپر ڈالنے لگے انٹرکولر پجارو ضبط شدہ تھی اور آپریشنل استعمال کیلئے دی گئی۔

کسٹمزحکام کسٹمز انفورسمنٹ کے افسران نے گاڑی واپس لینے کیلئےدرپردہ کوششیں تیز کردیں، انٹرکولر پجارو اگر ضبط شدہ تھی تو انسپکٹرکا برادرنسبتی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کیوں چلا رہا تھا،  کسٹمز انٹیلی جینس نے انٹرکولر پجارو کی ضبطگی کی تفصیلات مانگ لیں۔

Shazia Bashir

Content Writer