شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بڑا فیصلہ

شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)شہر میں بوسیدہ اور زنگ آلود گیس پائپ لائنز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سو تیس کلو میٹر پائپ لائینز کو تبدیل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر میں تیس سالہ پرانی پائپ لائینز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی مجموعی طور پر ایک سو تیس کلو میٹر پائپ لائنز کو تبدیل کرے گی، ایک سو تیس کلو میٹر پائپ لائنز کی تبدیل پر پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، منصوبہ کے تحت زیادہ تر شمالی لاہور کے علاقوں میں پائپ لائن تبدیل ہوگی، پائپ لائنز کی تبدیلی سے گیس پریشر میں بہتری آئے گی جبکہ گیس لیکج ختم ہونے کی وجہ سے کمپنی کے لائن لاسز میں بھی کمی ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق محمود بوٹی، فتح گڑھ، مصری شاہ، سلطان پورہ میں لائینز تبدیل ہوں گی، اسی طرح بیگم پورہ، کینال برگ، کلفٹن کالونی، مناواں، چونگی امر سدھو، سلامت پورہ، وفاقی کالونی، ستارہ کالونی اور بوستان کالونی کے علاقوں میں نئی پائپ لائینز بچھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نام تبدیل کروانے کے لئے ایک ہزار دو سو روپے کا ای اسٹام پیپر پر حلف نامہ لازمی قرار د یا جبکہ صارفین کو چار ہزار پانچ سو روپے فیس کی مد میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نئے کنکشن کے لئے چھ ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جبکہ نام کی تبدیلی کے لئے صارفین کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی میں نام تبدیل کروانے کے سب سے زیادہ کیس ہربنس پورہ دفتر میں رپورٹ ہوئے، ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے ایک صارف کے نام پر متعدد کنکشن لگائے گئے، بعض صارفین کے پاس ٹھیکیدار کی درخواست پر لگنے والے کنکشن کے کوائف موجود نہیں، کوائف نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ایک بار پھر ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer