ملک کی مشہوراداکارہ وماڈل نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

ملک کی مشہوراداکارہ وماڈل نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)باکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے لئے ماڈلنگ اور اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا۔اس بات کی تردید کرتے انسٹاگرام سٹوری میں ایک تحریر بھی لکھی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے ایک اور کردار نے اس شعبے کو خیرآباد کہہ دیا، اداکارہ وماڈل زینب جمیل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کیا،ان کا کہناتھاکہ تین سال قبل قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی لیکن شوبز چھوڑنے کے اعلان  میں تاخیر کردی۔

  زینب جمیل نے مزید وضاحت کرتے انسٹاگرام سٹوری میں مداحوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا، ایک تحریر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ان کا کہناتھا کہ ’جو لوگ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تو میں اُن کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرنے میں تھوڑی تاخیر کردی۔‘

 سابقہ اداکارہ وماڈل کا کہناتھا کہ ’تاخیر کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں اس فیصلے پر قائم رہنے کے لیے پوری طرح سے تیار نہیں تھی اور میں اُن سوالوں کے جواب تلاش کر رہی تھی تو میرے دماغ میں بہت عرصے سے جنم لے رہے تھے۔‘

سابقہ اداکارہ زینب نے مزید لکھا کہ ’میں نے تین سال قبل قرآن پاک تفسیر سے پڑھنا شروع کیا تھا اور میں اس کے لیے اپنی استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ناصرف مجھے قرآنی تعلیم دی بلکہ میرے سوالوں کے جواب بھی دیے۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer