ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی کے انوکھے مطالبے ؛ اب اجلاس میں شمولیت کے پیسے بھی لیے جائیں گے

فی اجلاس 40 ہزار روپے معاوضے کی سفارش

بیوروکریسی کے انوکھے مطالبے ؛ اب اجلاس میں شمولیت کے پیسے بھی لیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں بیوروکریسی اب اجلاس میں شمولیت کے پیسے بھی لے گی۔
فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ کے اجلاس معاوضوں کی منظوری کیلئے حکومت کو سمری بھجوا دی گئی۔محکمہ داخلہ نے پی ایف ایس اے بورڈ ممبران کے معاوضوں کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔
پی ایف ایس اے ممبران کے معاوضوں کا کیس حتمی منظوری کے مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ وائس چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ممبران کے لیے فی اجلاس 60 ہزار روپے معاوضہ تجویز ہوا۔
عہدہ جاتی ممبران کے لیے فی اجلاس 40 ہزار روپے معاوضے کی سفارش کی گئی ۔ 
پی ایف ایس اے کے اجلاس معاوضے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مساوی رکھنے کی تجویز کی گئی ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے موجودہ بجٹ سے اخراجات پورے کرنے کی شرط کیساتھ تجویز کی توثیق کر دی۔
پی ایف ایس اے اجلاس فیس اتھارٹی کے موجودہ بجٹ سے ادا کی جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد پی ایف ایس اے بورڈ ممبران کے نئے اجلاس معاوضے نافذ ہوں گے۔