ویب ڈیسک :معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نےاپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
ندا یاسر نے اپنی فٹنس روٹین کا ذکر کرتے ہوئے ساس کی زندگی کا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایاکہ ایک وقت میں میری ساس بہت توانا تھیں اور روزمرہ کے کام آسانی سے انجام دیتی تھیں، تاہم بعد میں وہ بستر تک محدود اور معمولی کاموں کے لیے بھی دوسروں کی مدد کی محتاج ہو گئیں۔
ندا یاسر نے اپنی والدہ کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ متحرک اور مصروف رہتی تھیں، لیکن بعد میں انہیں صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بھی دوسروں پر انحصار کرنے لگیں۔
ندایاسرنے کہا کہ ان تجربات نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا اور مجھے احساس ہوا کہ اگر میں آج اپنی صحت کا خیال رکھوں گی تو مستقبل میں بھی خود مختار اور دوسروں کی مدد کی محتاج ہونے سے بچ سکتی ہوں,وہ تقریباً 2 سال سے باقاعدگی سے جم جا رہی ہیں اور فٹنس کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنا چکی ہیں۔
ندایاسرنے بتایاکہ میں گزشتہ 15 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہوں اور شو ختم کرنے کے بعد بھی جم،سفر اور ورزش میں کئی گھنٹے صرف کرتی ہوں، میرے شوہر بعض اوقات حیران ہوتے ہیں کہ میں جم کے لیے اتنا وقت کیسے نکال لیتی ہوں؟ میں خود کو مضبوط، صحت مند اور خود مختار رکھنا چاہتی ہوں تاکہ مستقبل میں بچوں کو میری دیکھ بھال کرنے یا روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھنے کی نوبت نہ آئے۔